کراچی، سندھ رینجرز کے اہلکار وں کا سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن
سندھ رینجرز کے اہلکار وں نےسینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی بیرکوں کی خصوصی تلاشی لی گئی۔
سندھ رینجرز کے اہلکار خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کراچی سینٹرل جیل اور اس سے متصل جووینائل جیل میں سرچ آپریشن کیا ، اس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے سینٹرل جیل سے متصل غوثیہ کالونی میں واقع گھروں کی بھی تلاشی لی اور مکینوں کی کوائف جمع کئے۔
سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے بیرکوں کی خصوصی تلاشی لی گئی اور قیدیوں سے مختلف قسم کی معلومات بھی حاصل کیں۔ اس دوران قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات پر بھی پابندی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں سے ممنوعہ اشیا بھی ملنے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگردوں کی بڑی تعداد قید ہے، چند برس قبل زیر زمین سرنگ کھود کر جیل پر حملے کی سازش بھی پکڑی گئی تھی۔