Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2018 06:21 pm views : 500

Lahore- upreme court orders for audit to Private Hospitals
  • Urdu

لاہور، سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ہسپتالوں کاآڈٹ کرانے کاحکم دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس میں پرائیویٹ ہسپتالوں کاآڈٹ کرانے کاحکم دیدیااور 22 دسمبرتک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی،پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرزعدالت پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ ہیلتھ کیئرکمیشن مرتب کردہ رپورٹ پیش کرے،ہیلتھ کیئرکمیشن کی جانب سے ڈاکٹراجمل نے نجی ہسپتالوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ نے وینٹی لیٹرسے متعلق معلومات ویب سائٹ پرڈال دیں؟ڈاکٹر اجمل نے بتایا کہ ہم نے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرزسے مل کررپورٹ تیارکرلی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ نجی ہسپتال مریضوں سے ایک دن کاکتناچارج کرتے ہیں؟ڈاکٹر اجمل نے بتایا کہ نجی ہسپتال اے کلاس میں 32211 روپے تک چارج کرتے ہیں،عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں نے پبلک سیکٹرکابراحال کیاہواہے ، اگر پرائیویٹ ہسپتال یہ نہیں کریں توکیسے چلیں؟۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سناہے کچھ ہسپتالوں نے جنریٹرباہرسٹرک پررکھے ہوئے ہیں؟کسی ہسپتال کی بلڈنگ خلاف قانون بنی ہے تو گرا دیں، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگرکسی کوریٹ سے متعلق تحفظات ہیں تووہ درخواست دائرکرسکتاہے،عدالت کاپرائیویٹ ہسپتالوں کاآڈٹ کرانے کاحکم دیدیااور 22 دسمبرتک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved