Dec 15, 2018 08:32 pm
views : 383
Location : Domestic Place
Hyderabad- Former President Asif Ali Zardari addresses
حیدر آباد، پاکستان کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے، آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے
کہ ہم نے پہلے سو دن میں مشرف کی چھٹی کی، ہم نے سو دنوں میں سوات کو دہشت
گردوں سے خالی کرایا، پی ٹی آئی حکومت کا مستقبل کچھ نہیں، حکومت روزگار
دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے، کٹھ پتلی حکومت کو مرغی اور انڈے کے سوا
کچھ نہیں آتا۔
حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ
جو لوگ لائے گئے ان سے کوئی کام نہیں ہوگا، ان سے مرغی انڈے کے علاوم کام
نہیں ہوتا، ان سے کام نہیں ہوتا تو ان کو کیوں لایا گیا؟ اس سے بہتر ہوتا
تو اتفاق رائے سے حکومتیں بنالیتے، پاکستان کے ساتھ روزانہ مذاق کرنا چھوڑ
دیں۔ ملک کو پندرہ سال پھر پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے۔
آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو آئینی دائرہ کار ہے اس میں رہ کر
کام کرنا چاہیے، اگر اپنے بزنس مین خوش نہیں تو بیرون ملک سے کون پیسہ
لگائے گا، میں آپ کو پاکستان میں انڈسٹری لگاکر دکھاسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے بارے میں فیصلے کرنا صرف پارلیمنٹ کا کام ہے، مجھے
کرکٹ نہیں سیاست کرنا آتی ہے، بے نظیر کارڈ ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،
جو غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے تو مجھے اس پر غصہ آتا ہے۔