Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2018 08:38 pm views : 513

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan in no rush to strike deal with IMF Finance Minister
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں، وزیر خزانہ

 وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں اور یہ پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر لیا جائے گا۔
ایک انٹرویو کے دوران  وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف پروگرام لینے کے لیے اکتوبر سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کررہی ہے تاہم ہمیں یہ پیکج لینے کی کوئی جلدی نہیں ہے البتہ مذاکرات جاری ہیں اور تب تک اس پروگرام پر دستخط نہیں کریں گے جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہوجائے کہ آئی ایم ایف سے لیا جانے والا امدادی پیکج پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مدد کے بعد آئی ایم ایف پرگروام لینے کے دباو میں کمی آئی اور حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کے معاشی اقدمات کی وجہ سے ہمیں کچھ بچت ہوئی جس سے رواں مالی سال کے دوران معیشت چلانے میں مدد ملے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کے اقدامات کی وجہ سے 6 سے 7 ارب ڈالر کی بچت ہوئی اور دوست ممالک کی جانب سے فنڈنگ کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے پیکج پر اتفاق ہوا اور چین اور متحدہ عرب امارات سے بھی امداد ملنے کی توقع ہے جس سے ملک کے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا جو اس وقت گزشتہ 4 سال کے مقابلے میں کم ترین سطح 7.3 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved