Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2018 08:47 pm views : 511

Location : Domestic Place

Karachi- Winter season begins in City
  • Urdu

کراچی، شہرِقائد کے باسی کڑاکے کی سردی سے بچنے کیلئے  تیار ہوجائیں

 شہرِقائد کے باسی کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں،کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات کراچی بھی پہنچیں گے، محکمہ موسمیات نے دو روز تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب شہرقائد میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شمال مغرب سے آنے والی ہوائیں اگلے 2 روز تک چلیں گی۔
شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن بھر 12 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات گئے ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، دن بھر 30 فیصد تک رہے گا۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل شہر قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے سبب درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے ، کالام میں منفی 11 اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی چار ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved