Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2018 09:19 pm views : 527

Location : Srinagar

Srinagar- Indian security forces kill 10 in latest clashes, encounter in Kashmir
  • Urdu

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 10 نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 10 نوجوانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں ظہور ٹھوکر، عدنان اور منظور کو شہید کردیا۔
بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 7 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دو نوجوانوں کی شناخت عامر احمد اور عابد احمد لون کے نام سے ہوئی۔
علاقے میں شدید کشیدہ صورتحال ہے اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی بھر میں ٹرین سروس معطل اور انٹرنیٹ بند کردیا ہے۔ اسی علاقے میں دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ ظہور ٹھوکر، عدنان اور منظور کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جب کہ عامر احمد، عابد احمد لون سمیت 7 افراد عام شہری تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ظہور ٹھوکر حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر تھے جبکہ عدنان اور منظور ان کے ساتھی تھے۔ ظہور ٹھوکر پہلے بھارتی فوج میں تھے لیکن بعد میں نوکری چھوڑ کر عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
واضح رہے کہ نومبر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 48 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved