Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 16, 2018 06:31 pm views : 477

Location : Bilawal chorangi

Karachi- PTI Leader Khurram Sher Zaman Media Talk
  • Urdu

کراچی، کراچی کے غریبوں کیلئے آواز اٹھانے پر میئرکراچی میرے خلاف 50کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کردیا، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے ایک معروف سیاستدان نہر خیام پر قبضہ کرکے بہت بڑی عمارت بنارہے ہیں جس کا تعمیراتی کام جاری ہے، وہ زیر تعمیر عمارت جوتجاوزات کے زمرے میں ہی آتی ہے وہ کب اورکیسے گرائی جائے گی۔
کلفٹن میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ تھاکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کو حکومت پاکستان مکمل سپورٹ کرتی ہے۔
انہوں نے میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ ناجائز کریں گے،غریبوں کو تنگ کریں گے اور امیروں کوچھوڑدینگے اور ان کی سرپرستی کرکے ان کامکمل ساتھ دینگے تو یہ اچھی بات نہیں ہے، میں نے کراچی کے غریبوں کیلئے آواز اٹھائی تو میئرکراچی نے میرے خلاف 50کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کردیالیکن کوئی بات نہیں ، کراچی کے عوام نے ہمیں ووٹ دیکر منتخب کیا ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے رہ کر انہیں مکمل سپورٹ کریں گے۔میں جلد آپ کو اس ہرجانے کے دعویٰ کا جواب دونگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ غریبوں کے گھر گرائیں گے اور ان کے ساتھ ناجائز کریں گے تو ہم آپ کو بار بار یاد دہانی کرواتے رہیں گے، انہوں نے اپنے پیچھے موجود دیوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے شہریوں اورعوام کے سامنے یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ صرف غریبوں کے گھر گرارہے ہیں جبکہ امیروں کی ناجائز دیواریں،محل اورتجاوزات اپنی جگہ پر قائم ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ یہ امیروں اورسیاستدانوں کی تجاوزات کب ختم کی جائیں گی۔
انہوں نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ آپ جاتے ہوئے بلاول ہاؤس کے اطراف کی وڈیوبناکر جائیں اوردنیا کو دکھائیں کہ یہاں کے عوام کو کتنی تکلیف اورپریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کلفٹن میرا انتخابی حلقہ ہے، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتاہوں کہ کلفٹن میں قائم تجاوزات اورمیئرکراچی کی جانب سے صرف غریبوں کے گھر گرائے جانے کا نوٹس لیاجائے۔
خرم شیرزمان نے میئر کراچی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اگر تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں کسی کا ڈر یا خوف ہے تو میں امیروں اور سیاستدانوں کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپ کے ٹریکٹر پر میں خود بیٹھ کر تجاوزات گراؤنگااور میری مکمل سپورٹ آپ کو ملے گی اور میں آپ کا مکمل ساتھ دونگا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved