Dec 16, 2018 06:33 pm
views : 431
Location : Gulistan e Johar
Karachi- PTI Leader Firdous Shamim Naqvi Press Conference
کراچی، پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے،فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے، انہیں سندھ کی بجائے پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر مدھو گوٹھ میں سرکاری اسکول کی ناگفتہ بہ حالت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اسکول کو ماڈل اسکول بنانا چاہتے ہیں مگر ہمیں روک دیا گیا۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اور وائس پرنسپل کو تبدیل کردیا گیا جس سے حکومت سندھ کی تعلیم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر تباہ کردیا ہے بجٹ کہاں جاتا ہے کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔
فردوس شمیم نے کہا کہ گرفتار رہنماؤں کے کمروں سے شہد اور زیتون برآمد ہوتا ہے دوسری جانب عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے۔