Dec 16, 2018 06:35 pm
views : 498
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Walk for Remembrance of APS Peshawar tragedy.
راولپنڈی، آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء بچوں کی یاد میں دعائیہ واک
راولپنڈی کے مختلف اسکولوں کے سینکڑوں بچوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کی برسی پر راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ پر یادگاری اور دعائیہ واک کی ۔
ریلی میں شریک بچے پاکستان زندہ باداور دہشت گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگاتے رہے۔
اسکولز کے بچوں نے پاکستانی جھنڈوں سمیت اے پی ایس کے شہید بچوں کی یاد میں خراج تحسین کے پلے کارڈ زاور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔
خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مقررہ مقام پر اختتام پزیر ہوئی جہاں شہید بچوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی گئی۔