راولپنڈی،آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تقریب کا انعقاد
آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تقریب کا انعقادکیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے اور شہدا کیلئے خصوصی دعا سے کیا گیا۔
پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم شہدا کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔
تقریب میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے بھی شرکت کی۔