Dec 16, 2018 06:43 pm
views : 374
Location : Burhan Wani Chowk
Muzaffarabad- Pasban e Huriyat Jammu Kashmir protest against indian agression
مظفر آباد:مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کا مظفر آباد میں احتجاج
بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ، احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے مظفر آباد اولڈ سیکرٹریٹ سے برہان وانی چوک تک نکالی گئی ریلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر میں بھاری ریاستی اورفوجی دہشت گردی خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
یاد رہے کہ غاصب بھارتی افواج نے گزشتہ روز پلوامہ میں ظلم وستم اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14معصوم کشمیریوں کو سفاکی سے شہید کردیاتھا جبکہ اس ظلم کے نتیجہ میں بھارتی غاصبانہ قبضہ کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 200سے زائد کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے تھے
مظفر آباد آزادکشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے اوربھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرنے والے قوانین افسپا،پوٹا اور ٹاڈا ختم کروانے کامطالبہ کیاجبکہ 1949 کی اقوام متحدہ میں منظورقرارداد پر عملدرآمد کرواکرکشمیریوں کو بنیادی حقِ خودارادیت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔