Dec 16, 2018 10:23 pm
views : 403
Location : Saddar Area
Karachi- Re-established encroachment after removing
کراچی، شہر کی اہم کی مارکیٹوں میں تجاوزات مافیا پھر سرگرم
کراچی
بھر میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک طرف تو آپریشن
جاری ہے لیکن دوسری جانب نااہل انتظامیہ نے صاف کئے گئے علاقوں کی رپورٹ
عدالت عظمی میں جمع کرواکر دوبارہ عارضی پتھارے لگوادیئے ہیں اور عارضی
تجاوزات بھی دوبارہ قائم کردی ہیں جو کاروباری اوقات تک رہتی ہیں، تازہ
ترین اطلاعات کے مطابق تجاوزات سے پاک کئے گئے علاقے صدر اور لائٹ ہاؤس کے
اطراف اور ماکیٹوں کے سامنے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کھلی اجازت دیدی
گئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی سمیت دیگر پرانے مسائل دوبارہ سراٹھانے
لگے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جوغریب لوگ پتھارے لگا کر محنت
مزدوری کرتے ہیں انہیں کاروبار کیلئے متبادل جگہ دے دی جائے تو کسی کا کوئی
نقصان نہیں ہوگا، غریب آدمی مہنگی یا بڑی مارکیٹوں میں نہیں جاسکتا تو وہ
پتھاروں سے خریداری کرلیتا ہے جس کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ دونوں کو
سوچنا سمجھنا اور معاملے کو حل کرنا چاہیے ۔
ایک شہری ظفر خان کا
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تجاوزات
کے خاتمے کیخلاف نہیں ہیں لیکن تجاوزات کیوں قائم کرنے دی گئیں،جوغریب لوگ
پتھارے لگا کر محنت مزدوری کرتے ہیں انہیں کاروبار کیلئے متبادل جگہ دے دی
جائے تو کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوگاکیونکہ کاروبار چلنے سے مارکیٹوں اور
دکانداروں کا کوئی نقصان نہیں ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عوام اتنی بڑی تعداد
میں خریداری کیلئے آئی ہے تو سب کا کاروبار بہت اچھا چلتا نظر
آرہاہے۔انتظامیہ کو کاروبار ختم یاخراب کرنے کے بجائے اس کا متبادل حل نکال
کر کاروبار کو فروغ دینا چاہیے۔
دوسرے شہری مرتضیٰ کا کہنا تھا
کہ غریبوں کیلئے پتھاروں کی الگ جگہ ہونی چاہیے تاکہ غریب خریدار غریب
پتھاریدار سے اپنی حیثیت کے مطابق خریداری کرسکے ، کسی کے بھی ساتھ ناجائز
کام نہیں ہونے چاہیے کیونکہ غریب آدمی مہنگی یا بڑی مارکیٹوں میں نہیں
جاسکتا تو وہ پتھاروں سے خریداری کرلیتا ہے جس کے بارے میں حکومت اور
انتظامیہ دونوں کو سوچنا سمجھنا اور معاملے کو حل کرنا چاہیے ،غریب
خریداراورغریب پتھاریدار کی تذلیل نہیں چاہیے۔