Dec 17, 2018 05:05 pm
views : 400
Location : Domestic Place
Lahore- Carrot Sweet Making
لاہور، موسم سرما کی بہترین سوغات گاجر کا حلوہ
موسم سرما کی بہترین سوغات میں سے ایک گاجر کا حلوہ بھی ہے۔ زندہ دلان شہر
لاہور کے باسیوں کی موسم سرما میں پسندیدہ سوغات میں سے ایک دیسی گھی سے
تیار گاجر کا حلوہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر کے حلوے کی تیاری میں بھرپور
میوہ جات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جو کہ صحت افزاء ہونے کے ساتھ ساتھ
جسم کو تروتوانا رکھتا ہے۔
گاجر کا حلوہ لذت کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ دیکھنے والوں کے منہ
میں پانی نہ آئے ایسا تو ہو نہیں سکتا۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ
عمومی طور پر شہریوں کی بڑی تعداد گاجر کے حلوے کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے۔
لاہور کے بڑے بازار میں حلوہ تیار کرنے والے حلوائی بہت محنت اور اعلیٰ
معیار کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے دیسی گھی سے گاجر کا حلوہ تیار کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک حلوائی محسن شیخ کا کہنا تھا کہ ویسے تو تمام حلوہ جات
سردیوں کی سوغات ہیں، سردیاں آتے ہی دیسی گھر سے تیار کردہ گاجر کے حلوے کی
مانگ بڑھ جاتی ہیں، ہم گاجر کے حلوے کی تیاری میں فوڈ سیفٹی اور ہائجن کا
خاص خیال رکھتے ہیں جبکہ اس حوالے سے ہمارے پاس کوالٹی ایشورنس کا پورا
محکمہ بھی موجود ہے جس میں پروڈکشن ٹیکنیکل ہیڈ سمیت تمام فوڈ ٹیکنالوجسٹ
ہیں، ہمارے پاس بیک وقت 16 فوڈ ٹیکنالوجسٹ کام کررہے ہیں جو فوڈ سیفٹی اور
ہائجن کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حلوہ تیاری کے وقت بیشتر مراحل سے گزارا جاتا ہے۔
ہر مرحلے کا اعلیٰ درجہ تشکیل دیا گیا ہے۔ گاجر کے حلوے کی تیاری کیلئے
خاص طور پر پروسیسنگ اسٹینڈرڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ حلوے کی تیاری میں
بہترین قسم کا را میٹریل استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ہمارا معیار بہتر ہو اور
ہم سیفٹی کے معیار پر پورا اتریں، ہمارے یہاں تمام ریسپیز کنٹرولڈ ہیں پلس
مائنس نہیں ہوتا۔