راولپنڈی، غیرمسلح کشمیری حریت پسندوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی
مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مسلح بہادر کشمیری حریت پسندوں کو گولیوں سے
دبایا نہیں جاسکتا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے
مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مقبوضہ فورسز
کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا
غیر اخلاقی اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلح بہادر
کشمیری حریت پسندوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جا سکتا جب کہ بھارتی فوج پیشہ
وارانہ سپاہیوں کی اخلاقیات کا خیال رکھے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3
کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف شدید
احتجاج پر قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 8
نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔