Dec 17, 2018 07:25 pm
views : 483
Location : Domestic Place
Islamabad- State Minister for Parliamentarian affairs addresses to ceremony
اسلام آباد، اغیار کوشکست دینے کیلئے علم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، علی محمد خان
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مرضی
سے دنیا میں نہیں آئے اور نہ ہی اپنی مرضی سے جائیں گے ، اس کیلئے ضروری ہے
کہ ہم اپنی زندگی ایسے بسر کریں کہ ہمیں اللہ کے سامنے پیش ہو کر فخر
محسوس ہو۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا مزید کہنا
تھا کہ اللہ کریم کے روبرو پیش ہوکر فخر محسوس کرنے کیلئے ضروری ہے کہ
زندگی کا نصب العین بنائیں اس کیلئے ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔
اسرائیل یروشلم کو دارالخلافہ بنانے کیلئے مسجد اقصیٰ کی طرف پیش قدمی
کررہا ہے۔ کیا اس کے سدباب کیلئے مسلم امہ نے اپنی تیاری کرلی ہے اور اگر
نہیں کی ہے تو کرنی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں علم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں اغیار
کو ہر میدان میں شکست وریخت دینا ہوگی۔ ہمیں کشمیر آزاد کرانا ہے اور
پاکستان کو مضبوط کرنا ہے اس کیلئے سب کو انفرادی حیثیت میں اپنا اپنا
کردار ادا کرنا ہوگا۔