Dec 17, 2018 07:29 pm
views : 418
Location : Accountability Courts
Islamabad- Alazizya Flagship Reference hearing
اسلام آباد، جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں، خواجہ حارث
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں
دلائل دیے ہیں کہ جبل علی فری زون اتھارٹی (جافزا) کی دستاویزات قانونی
شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نواز شریف
عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور ان کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل جاری
رکھے۔ انہوں نے جبل علی فری زون اتھارٹی سے متعلق نیب کی دستاویزات پر جواب
جمع کراتے ہوئے کہا کہ جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ
نہیں، دیکھنا ہو گا کیا ان دستاویزات کو شواہد کے طور پر لیا بھی جا سکتا
ہے۔
خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی دستاویزات
یا تو اصل ہوگی یا پھر قانون کے مطابق تصدیق شدہ ہوگی، جس ملک سے
دستاویزات آئے گی اس ملک کی تصدیق بھی لازم ہے کہ یہ اصل کاپی ہے یا کیا
ہے، اس دستاویز کی پھر پاکستانی اتھارٹی بھی تصدیق کرے گی کہ یہ متعلقہ
حکام سے بھی موصول ہوئی ہے، پاکستانی قونصل خانہ یا ڈپلومیٹک ایجنٹس اس بات
کی تصدیق کرے گا، اگر یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا تو پھر وہ دستاویز
ثابت نہیں ہوگی۔