ٹورنٹو، سانپ لپیٹ کر یوگا کرنے کا نیا
انداز متعارف
وینکوورکے وہ رہائشی جو ہر گرم وسرد موسم میں فٹ ،چست اور توانا رہنا چاہتے
ہیں ان کیلئے مقامی یوگا انسٹیٹیوٹ میں سانپ لپیٹ کر یوگا کرنے کا نیا
انداز متعارف کروایا گیا ہے ۔
سانپ لپیٹ کر یوگا کا نیاانداز مقامی یوگا انسٹیٹیوٹ کی مالک اور یوگاکی
استاد ٹریسٹن رسک کے ذہن کی پیداوار ہے، ٹریسٹن رسک کاکہنا ہے کہ انہیں
ہمیشہ سے ہی جانوروں اور کیڑے مکوڑوں سے محبت رہی ہے اور وہ ان کا بہت خیال
بھی کرتی ہیں اسی لئے ان کے دل اور دماغ میں سانپ لپیٹ کر یوگاکرنے کا
آئیڈیا آیا۔
انہوں نے بتایاکہ اب وہ اپنے خیالات اور تجربات کودوسروں تک منتقل کرنا
چاہتی ہیں تاکہ دوسرے لوگ بھی اس منفرد اور اچھوتے تجربے کالطف اٹھاسکیں
اور یوگے کے ایک نئے انداز سے بھرپورلطف اندوزہوں۔
انہوں نے بتایاکہ سانپوں اور چھوٹے اژدھے اپنے جسم سے لپیٹ کر یوگا
کرناایک انتہائی منفرد تجربہ ہے لیکن کچھ لوگ جوخوف کا شکاررہتے ہیں انہیں
سانپ سے ڈر لگتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ چند سال پہلے وہ بکریوں ، کتے اور بلیوں کے ساتھ بھی یوگا
کی کلاسز کا انعقاد کرواچکی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ یوگا کے شائقین کو
حوصلہ افزائی کیلئے کچھ نہ کچھ نیا دیتی رہیں۔