ٹورنٹو، کیلیگری فائرفائٹرز کھلونا ایسوسی ایشن کی اکیاون ویں سالانہ تقریب میں
ہزاروں مستحق اورغریب بچوںمیں تحائف تقسیم
کیلیگری فائرفائٹرز کھلونا ایسوسی ایشن کی اکیاون ویں سالانہ تقریب میں
ہزاروں مستحق اورغریب بچوں کو تحائف دیئے گئے ،رضاکارانہ طور پر کام کرنے
والی ایسوسی ایشن نے چار ہزار تین سو سے زائد مستحق اور غریب بچوں کیلئے
اپنے امداد دینے والے لوگوں اور اداروں سے کھلونوں کے تحائف حاصل کئے۔
کیلیگری فائرفائٹرز کھلونا ایسوسی ایشن کی اکیاون ویں سالانہ تقریب میں
شرکت کیلئے دی سالویشن آرمی اور کیلیگری اسکول بورڈ نے ایک ہزار
928خاندانوں کو مدعو کرنے کی تجویز دی تھی۔
کیلیگری فائرفائٹرز کھلونا ایسوسی ایشن کے صدر مارک ہیلیل نے تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بات بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ ہمارے شہر میں
بہت سے غریب خاندان اور ان کے بچے ہیں جو وسائل نہ ہونے کے باعث پورا سال
ایک بھی دن خوشی چین اور سکون سے نہیں گزارتے ،ان جیسے خاندانوں اور غریب
بچوں کی خوشی اورمسرت کیلئے ہم یہ پروگرام سالانہ بنیادوں پر منعقد کرتے
ہیں۔
کیلیگری فائرفائٹرز کھلونا ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب میں چھٹی کے پورے
دن سیر وتفریح سمیت براہ راست کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں جبکہ کھانے پینے
کاسلسلہ بھی جاری وساری رہتاہے۔