واشنگٹن، امریکہ اور طالبان کے درمیان مذکرات ایک بار پھر شروع ہونے جا رہے ہیں
امریکہ اور طالبان کے درمیان مذکرات ایک بار پھر شروع ہونے جا رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان
مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جبکہ طالبان وفد کی قیادت عباس
استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا جب
کہ دوسرے دور میں امریکا اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ طالبان وفد میں طالبان
قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا
کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور
طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔