ٹورنٹو، چین نے کینیڈا کو اسکے دو قیدی شہریوں تک رسائی دیدی
چین نے کینیڈا کو اسکے دو قیدی شہریوں تک رسائی دے دی ہے ،سابق کینیڈین
قونصلر اس اقدام کو حوصلہ افزا علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
گلوبل افیئرز
کینیڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین میں کینیڈین سفیر جان میک کولم
نے مہم کار مائیکل اسپیور سے ملاقات کی۔ میک کولم قیدی مائیکل کوورگ سے بھی
ملے جو کہ گلوبل افئیرز سے چھٹی پر ہیں۔ دونوں افراد پر چین کی قومی
سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔
گلوبل افئیرز کا کہنا تھا کہ کینیڈین
کونسلر حکام اسپیور ، کوورگ اور انکے اہل خانہ کو خدمات فراہم کرتے رہیں
گے لیکن انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں دیں۔
کینیڈا کی وزارت خارجہ کے کونسلر افئیرز بیورو کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل
گار پینڈی کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام کا چند دنوں کے اندر ہی چین میں قید
کینیڈین شہریوں تک رسائی حاصل کرنا انتہائی غیر معمولی ہے، چین رسائی میں
تاخیر کیلئے بدنام ہے، اس وقت اہم مسئلہ اندر جانا ،ا نہیں دیکھنا اور ان
سے بات چیت کرنا ہے۔