Dec 17, 2018 08:46 pm
views : 447
Location : Domestic Place
Lahore- PPP Leader Qamar Zaman Kaira Press Conference
لاہور، سوموٹو کے ذریعے پورے ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، قمر الزمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں پر تو الزام عائد کیا جاتا ہے کہ سیاسی حکومتوں میں تو کرپشن ہوجاتی ہے، اقرباء پروری برتی جاتی ہے جس سے معاشرہ خراب ہوتا ہے، تو مجھے یہ بتایا جائے مارشل لاء کی حکومتوں میں کونسا دودھ اور شہد کی نہریں بہئی ہیں، ایک میں ملک ٹوٹا ہے تو دوسرے میں ملک اندرونی طور پر برباد ہوا ہے اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔
لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ ماضی سے سیکھیں تو ہمیں سیکھنا ہوگا، سوموٹو کے ذریعے پورے ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، اختیارات کو آئین کے دائرے میں استعمال کرنے والی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ یہی بات پیپلزپارٹی بار بار کہتی رہی ہے اور آج بھی ہم کہہ رہے ہیں، اس ملک کا فیصلہ عوام کو آزادانہ رائے سے کرنے دیا جائے۔ حکومتیں کرنا جن کا کام ہے انہیں کرنے دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج برطانیہ میں ہنگامہ نہیں ہے، بریگزٹ میں بہت لڑائی ہے، کیا وہاں پر سپریم کورٹ مداخلت کررہی ہے، سیکھنے کا عمل چلنے دیا جائے، اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، عدلیہ کے پاس آٹھ لاکھ کیسسز زیر التواء ہیں، ہمیں عدالت کا احترام ہے ۔