Dec 17, 2018 09:13 pm
views : 467
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (17 دسمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 276 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 38309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔