Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 18, 2018 05:30 pm views : 451

Location : Accountability Courts

Islamabad- Flagship reference, AC likely to reserve verdict
  • Urdu

اسلام آباد، میاں شریف کا گلف اسٹیل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا، نیب پراسیکیوٹر

 فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ میاں شریف کا گلف اسٹیل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل شروع کردیئے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ فلیگ شپ میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق العزیزیہ ریفرنس والے حتمی دلائل ہی اپناتے ہیں، فلیگ شپ سے نواز شریف کو سات لاکھ اسی ہزار درہم کے مالی فوائد پہنچے جو ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے، پراسیکیوٹر ملک اصغر اس ریفرنس میں باقی حقائق پر دلائل دیں گے۔
نیب پراسیکوٹر ملک اصغر نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے بے نامی کے طور پرجائیدادیں بنائیں، گلف اسٹیل مل کی کسی دستاویز سے ظاہر نہیں ہوتا کہ طارق شفیع میاں شریف کے بے نامی دار تھے اور کسی دستاویز سے میاں شریف کا گلف اسٹیل سے کوئی تعلق بھی ثابت نہیں ہوتا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر مان لیا جائے کہ گلف اسٹیل میاں شریف کی تھی تو ظاہر ہوتا ہے کہ بے نامی جائیداد رکھنا ان کی روایت ہے، شاید نیشنلائزیشن کے خوف کی وجہ سے 2001 میں بے نامی جائیداد بنائی گئی، نواز شریف کی تقاریر سے بے نامی کا مقصد ظاہر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں دلائل دیتے تھے کہ میاں شریف نے گلف اسٹیل ملز قائم کی تھی اور ان کے بے نامی دار طارق شفیع تھے جب کہ اس کاروبار سے نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved