ٹورنٹو، کینیڈین اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر منسوخی کے خطرات منڈلانے لگے
انسانی حقوق کے معاملات پر کینیڈین اور سعودی عرب کی حکومت کے مابین پیدا
ہونے والے تنازع کے خاتمے کاسلسلہ شروع نہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کے
مابین جاری کشید گی میں ناصرف دن بدن مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ یہ
کشیدگی اب سیاسی ،معاشی اور تجارتی کشیدگی میں بھی تبدیل ہورہی ہے جس کے
باعث دوونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے منسوخی کے خطرے میں نظرآرہے
ہیں۔
زرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی میں مسلسل اضافہ سے
پندرہ بلین ڈالرز کے اسلحہ کی بہت بڑی ڈیل اور لندن کی تاریخ کے سب سے بڑے
انڈسٹریل معاہدے سمیت صحرا میں کام کرنے والی ہلکی جنگی گاڑیوں کی سپلائی
کے معاملات مستقبل قریب میں تکمیل تک پہنچتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔
پندرہ ارب ڈالرز کے جدیدترین اسلحہ کی فراہمی کا معاہدہ کرنے والی اسلحہ
ساز کینیڈین کمپنی نے سعودی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر دونوں ملکوں میں
تنازع طے نہ ہوا اور کشیدگی مسلسل مزید بڑھتی رہی تو وہ معاہدہ منسوخ
کردیگی ساتھ ہی کینیڈین حکومت نے بھی سعودی عرب سے کئے گئے معاہدے پر نظر
ثانی اوران کا جائزہ لینے کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔