ٹورنٹو، کینیڈا کے
تین قومی وائرلیس آپریٹرزعوام کی سہولیات کیلئے کم قیمت پر انٹرنیٹ وائرلیس
ڈیٹا نیٹ کی فراہمی کے منصوبے اور پلانز پر متفق
کینیڈا کے مواصلاتی نظام کو کنٹرول کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کے
تین قومی وائرلیس آپریٹرزعوام کی سہولیات کیلئے کم قیمت پر انٹرنیٹ وائرلیس
ڈیٹا نیٹ کی فراہمی کے منصوبے اور پلانز پر متفق ہوگئے ہیں۔
کینیڈین عوام کی جانب سے وائرلیس انٹرنیٹ ڈیٹادینے والی کمپنیوں کے مہنگے
نرخوں کی شکایت پرکینیڈا کے ریڈیوٹی وی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن نے مسئلہ
کے حل کیلئے تینوں کمپنیوں سے مذاکرات کئے تھے جو کامیاب رہے اور کمپنیاں
نرخوں پر نظرثانی کرکے قیمتیں کم کرنے کیلئے راضی ہوگئیں۔
کینیڈا کے ریڈیوٹی وی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن نے تینوں وائرلیس کمپنیوں
سے مذاکرات کے دوران ان کی جانب سے متعین کئے گئے نرخوں پر بحث کرکے ان کا
مکمل جائزہ لیا تھا۔
کینیڈا کے ریڈیوٹی وی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن کامزید کہنا ہے کہ وہ
تینوں کمپنیوں کی جانب سے عوام کو دیئے جانے والے انٹر نیٹ وائرلیس ڈیٹا کی
فراہمی اور نرخ ناموں سمیت تمام متعلقہ امور کی اس وقت تک نگرانی کرتی رہے
گی جب تک عوام کی شکایات ختم نہیں ہوجاتیں۔