ٹورنٹو، سوچ رہا ہوں کینیڈا کس طرح بڑے بڑے انرجی پروجیکٹس کو نیلامی میں
حاصل کرے، جسٹن ٹروڈو
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگا رہے
اوریہ سوچ رہے ہیں کہ کینیڈا کس طرح بڑے بڑے انرجی پروجیکٹس کو نیلامی میں
حاصل کیا جائے اورانہیں کس طرح حکومتی شراکت اورسرمایہ کے بغیرہی تعمیر یا
مکمل کیا جاسکے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ
وہ ایسا بڑا کام کرنے جارہے ہیں جس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ اس کام کے
ہونے کے بعد ہمیں کسی بھی قسم کی پائپ لائن کی تعمیریا اسے بچھانے کیلئے
کوئی قانون منظور نہیں کروانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن کے بہت بڑے غیر متوقع
طور پر قابل عمل منصوبے کی تعمیر کیلئے چار اعشاریہ پانچ بلین ڈالر حاصل
کئے تھے اور ا س سلسلے میں انہیں بہت زیادہ سیاسی مداخلت کرنی بھی پڑی تھی
اور سیاسی مداخلت برداشت بھی کی تھی۔
وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ اپوزیشن نے پائپ لائن کی توسیع کے منصوبے کو
سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا تھا اور اسے روکنے کی ہرممکن کوشش بھی کی
تھی جس کے باعث پائپ لائن کے مالکان ،سرمایہ کاروں اور تعمیراتی ادارے کی
انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔