ٹورنٹو، جن مسافروں کو جہاز میں نشستیں نہیں ملتیں انہیں معاوضہ
دینے کا قانون بنایا جائے، کینیڈین حکومت کی تجویز
کینیڈین حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ جن مسافروں کی فلائٹ میں تاخیر ہوجاتی
ہے یا فلائٹ منسوخ کردی جاتی ہے یا پھر ایئرلائن کی جانب سے کی جانے والی
اوور بکنگ کے باعث جن مسافروں کو جہاز میں نشستیں نہیں ملتیں انہیں معاوضہ
دینے کا قانون بنایا جائے۔
مسافروں کے حقوق کے بل کے نام سے پیش کردہ تجویز کو حکومت کی جانب سے پہلی
بار پزیرائی حاصل ہوئی ہے،پیش کردہ بل میں عام حالات کے دوران تین گھنٹے تک
کے انتظارکیلئے کم سے کم معاوضہ چارسوڈالر جبکہ تین گھنٹے سے زائد انتظار
کرنے والے مسافروں کیلئے ایک ہزار ڈالرمعاوضے کی تجویز دی گئی ہے۔
جبکہ انتہائی غیرمتوقع حالات و واقعات یعنی خراب موسم، ہنگامی صورتحال ،طبی
خرابی یا ایئرپورٹ کے مسائل یاحفاظتی امور میں گڑبڑ پر معاوضہ نہ دینے کی
شق بھی بل میں شامل کی گئی ہے۔