واشنگٹن،ٹرمپ انتظامیہ کا تجارتی جنگ کے تناظر میں امریکی کسانوں کیلئے امداد میں
مزید اضافہ کا اعلان
امریکی
ٹرمپ انتظامیہ نے تجارتی جنگ کے تناظر میں امریکی کسانوں کیلئے امداد میں
مزید اضافہ کا اعلان کردیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیگر
ملکوں سے تجارتی تعلقات اتنے زیادہ اہم نہیں ہیں کہ ہم اپنے کسانوں سے
زیادہ انہیں فوقیت دیں اسی لئے امریکی حکام کو کسانوں کی مزید امداد کاحکم
دیدیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں دیگر
ممالک سے غیرمنصفانہ تجارتی تعلقات کے بجائے امریکی کسانوں کے دفاع کے وعدے
کو پورا کرنے پر قائم ہوں اور اپنے کسانوں کو بچاؤں گا۔
امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ کو کسانوں کی امداداور مارکیٹوں میں سہولیات
بڑھانے کے دوسرے حکم پر فوری عملدرآمد کاحکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ
ہماری معیشت دوسرے ممالک سے بہت بہتر اور اچھی ہے۔