پاکستان
میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ڈرائی فروٹ سمیت سردیوں کے دیگر پھلوں کی
طرح کنوں بھی ملک بھر کی مارکیٹوں میں آگئے ہیں جو انسان کیلئے ایک قدرتی
تحفہ ہیں۔
کنوں
مارکیٹ میں آتے ہی عوام نے زائقہ دار کنوں خریدنے شروع کردیئے ہیں۔امیر
وغریب دونوں کنوں کے شوقین ہوتے ہیں، اسلام آباد میں کنوں ایک سو چالیس
روپے درجن سے لیکر دوسو روپے درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔
اسلام
آباد میں کنوں خریدنے والے ایک شہری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کنوں بہت
میٹھے اور ذائقہ دار ہوتے ہیں جو امیراور غریب دونوں کی دسترس میں ہوتے
ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستانی کنووں کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے جنہیں
ایکسپورٹ کرکے کثیر زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے جبکہ کسانوں کو بھی ان کے
سرمایہ کا اچھا معاوضہ ملے گا۔
کنوں
فروخت کرنے والے کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں سنگترے کی فصل بھی بہت
اچھی ہوئی ہے، مالٹا،کنوں اور فروٹرسمیت سردیوں کے تمام پھل ہی آچکے ہیں
جو سب کو ضرور کھانے چاہیں۔انہوں نے کہا دس جنوری کے بعد بارشیں ہونے سے یہ
پھل مزید میٹھے ہوجائیں گے۔