کراچی، اس وقت ملک میں بہت بے یقینی کی صورتحال ہے، فاروق ستار
سینئر سیاستدان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک عدالت سے ہمیں 7 جنوری 2019ء
کی تاریخ ملی ہے جبکہ دوسری عدالت میں ایس ایس پی کی رپورٹ آگئی ہے کہ
انہیں ریکارڈ نہیں مل رہا ، 1988ء کا کیس ہے، ایک لحاظ سے عدالت نے اس کیس
کی کارروائی کو روک دیا ہے۔ جب ریکارڈ ملے گا تو کیس آگے بڑھے گا ورنہ ایک
لحاظ سے ہماری جان چھٹ گئی دیکھیں گے آگے کیا ہوتا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بہت بے یقینی کی
صورتحال ہے اور سرمایہ کاری کا عمل بالکل رکا ہوا ہے جو کہ ملکی معیشت اور
معاشی مسائل ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں مزید اضافہ
ہورہا ہے۔ مختلف اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، حکومت کو فی
الفور اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔