ٹورنٹو، کینیڈین پوسٹ سروس کے ورکرزنے تین ہفتہ سے جاری ہڑتال ختم کردی
کینیڈین پوسٹ سروس کے ورکرزنے تین ہفتہ سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے اور وہ
کام پر واپس آگئے ہیں، ملک بھر کے تمام پوسٹ ورکرزنے کام کی زیادتی ،کم
تنخواہوں اوربہت زیادہ ٹائم کیخلاف ہڑتال کی ہوئی تھی ۔
کینیڈا پوسٹ کا کہنا ہے کہ ورکرز کی ہڑتال ختم ہونے اور کام پر آنے کے بعد
پارسلز پہنچانے سمیت دیگر تمام رکے ہوئے کام مختلف شفٹوں میں بحال ہوکر
شروع ہوگئے ہیں، کراؤن کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وینکوور کے علاوہ ملک بھر
میں چھٹیوں کی عام سروس مکمل طور پر دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔
کینیڈین پوسٹ کی جانب سے حکومت کو شکایت کی گئی تھی کہ اہم چھٹیوں کے موقع
پر پوسٹل سروسز میں کام کا ڈھیر لگ جاتا ہے اور اس وقت اسٹورز میں پارسلز
کا ڈھیر تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے جس پر کینیڈین حکومت نے ہڑتال کامیاب
ہونے کے بعد ہڑتالوں کو غیرقانونی قرار دینے اورہڑتال کرنے والوں کو برطرف
کرنے کا قانون پاس کیا ہے۔