ٹورنٹو، اٹلانٹک کینیڈا میں برفانی طوفان ،شدید برفباری اور بارشوں کے باعث مختلف
علاقوں کے تمام اسکولوں کو بند کردیاگیا
اٹلانٹک کینیڈا میں برفانی طوفان ،شدید برفباری اور بارشوں کے باعث مختلف
علاقوں کے تمام اسکولوں کو بند کردیاگیا ہے جبکہ ان علاقوں کی چلنے والے
ٹریفک کی رفتار بھی بہت سست ہوگئی ہے۔
کینیڈاکے ماحولیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوب میں نیوی
اسکاٹیامیں ہلکے دباؤ کے باعث آہستہ چلنے والی ہوا کے کم دباؤکے باعث
20سینٹی میٹر برف باری ہونے کا امکان ہے،شمالی علاقوں سے چلنے والی ہوا کے
دباؤ کے باعث پرنس ایڈورڈ آئس لینڈ کے بعض حصوں میں تو 30سینٹی میٹر تک برف
باری ہوسکتی ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث حد نظر انتہائی محدود ہوگئی ہے جبکہ برف باری کے باعث ان
علاقوں میں گذشتہ دن سے ہی ٹریفک انتہائی کم رفتار سے چل رہی ہے،
نیوبرنسوک مشرق میں بھی 35سینٹی میٹر تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سرد
ہواؤں نے نووا اسکاٹیاکے لوگوں کو شدید سرد موسم کی وارننگ دے دی ہے۔