برٹش کولمبیا، کرسمس کی آمد کے حوالے سے سانتا کلاز نے بچوں کے اسپتال کا
دورہ کیا
کرسمس کی آمد کے حوالے سے سانتا کلاز نے برٹش کولمبیا کے بچوں کے اسپتال کا
دورہ کیا اورتحائف تقسیم کئے،سانتاکلازاسپتال میں زیرعلاج بچوں میں گھل مل
گئے اورانہیں کرسمس کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وہ کرسمس کے موقع
پر انہیں بھولے نہیں ہیں۔
اسپتال میں زیرعلاج بچوں کو بالکل امید نہیں تھی کہ کوئی انہیں یاد رکھے گا یا ان کے کیلئے کرسمس کے موقع پر تحائف لیکر آئے گا۔
سانتا کلاز خراب برفانی موسم کے باعث عام راستے سے نہیں پہنچ سکتے تھے اس
لیے انہوں نے کینیڈا کے 5شہروں میں زیرعلاج اسپتالوں کے بچوں سے ملنے ،
کرسمس کا پیغام اور تحائف دینے کیلئے ائیرایمبولینس کا استعمال کیا۔