واشنگٹن، امریکیوں کیلئے دیگر ممالک سے مہاجربچوں کو لانے کا طریقہ کار آسان کردیا گیا
امریکی انتظامیہ نے دیگر ممالک سے لے پالک مہاجر بچوں کولانے والے امریکیوں
کیلئے ان بچوں کو لانے کے طریقہ کار کو آسان کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ کے حکم پر امریکی محکمہ صحت اور انسانی سہولیات نے آئندہ لے پالک
مہاجر بچوں کوامریکا لانے کے طریقہ کار کو آسان کردیا ہے جبکہ ان مہاجر
بچوں کے نگرانوں کو بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے جو پہلے لے پالک بچوں کو
امریکا لا چکے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے جوسہولیات فراہم کی گئی ہیں ان کے مطابق اب
مہاجر بچوں کو لانے والوں کے خاندان کے دیگر افراد کی ماضی اور معاملات کو
چیک نہیں کیا جائیگا۔
اس ترمیمی سہولت سے سب سے زیادہ وہ امریکی اور ان کے مہاجر بچے فائدہ
اٹھائیں گے جن بچوں کو غیرقانونی تارکین وطن کے قانون کے تحت حراست میں
لیکر سرکاری نگراں سینٹرز میں رکھا گیا تھا،ان بچوں کو لے پالک والدین سے
ملنے میں بہت دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا جس کا خاتمہ کیاگیا
ہے۔