واشنگٹن،امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے ملزمان کے نام خفیہ رکھنے کی درخواست
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی اسکولز سے متعلق حفاظتی پینل کا کہنا ہے کہ
اسکولوں میں فائرنگ کے ملزمان کے نام میڈیا پر نہ دکھائے جائیں اور انہیں
خفیہ رکھا جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اسکول سیفٹی کمیشن کی جانب سے 100سے زائد
تجاویز اور درخواستیں آئی ہیں کہ اسکولوں میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے
تحفظ اور اسکولوں اوران کے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر ملزم کی تصاویراور اس
کا نام میڈیاکے زریعے سامنے لانے سے بچایاجائے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس تجویز کا کوئی غلط مقصد نہیں ہے
بلکہ معلومات خفیہ رکھنے کا مقصد تحقیقات میں تیزی بہتری اور مشکلات کا
خاتمہ ہے جو نام اور تصویر سامنے آنے کے باعث پیش آتی ہیں کیونکہ ملزم کی
تشہیر کے بعد ملزم ،اسکول اور اسکول کے بچوں کیلئے نہ صرف مشکلات بڑھ جاتی
ہیں جبکہ تحقیقی اداروں کو بھی تفتیش اور تحقیق میں خطرناک رکاوٹوں کا
سامنا کرناپڑتا ہے۔