Dec 19, 2018 07:49 pm
views : 493
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (19 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس میں محض 52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 38063 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 185 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔