وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدلنے والا ہے اور ہمارا مقصد ملک کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے۔
عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف
کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ممبران قومی اسمبلی
نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، جنگلات و
زراعت کی ترقی اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ارکان قومی اسمبلی کا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مخلص اور دیانتدار قیادت میں ملک ترقی اور
خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب میں انتظامی خود مختاری کے امور کے حوالے سے پیشرفت
کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کے حوالہ سے اپنے روڈ میپ
کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہےانہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو
حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جس میں نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا،ہمیں
قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی
ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔