Dec 20, 2018 05:33 pm
views : 451
Location : National Assembly
Islamabad- NA speaker issues Saad Rafique's production order.
اسلام آباد ،اسپیکر قومی اسمبلی نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے
رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جو قومی اسمبلی کے
موجودہ اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری
کئے گئے، قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب
کرسکتا ہے۔
واضح رہے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق
پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں اور قومی
اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر
اپوزیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا تھا اور آئندہ بھی اجلاس
میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔