Dec 20, 2018 05:39 pm
views : 439
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 173 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (20 دسمبر
2018ء ) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 173 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38236 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 110 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔