Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2018 08:15 pm views : 463

Location : Senate

Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Statement in Senate
  • Urdu

اسلام آباد، دنیا میں بہت سی قوتیں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں، وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سی قوتیں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم ہم ترقی کی دوڑ میں آگے آنا چاہتے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینٹ کے تمام تحفظات پر کمیٹی کوبریفنگ دے چکا ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں معاشی ترقی کیلئے پاکستان امن چاہتا ہے، کرتار پورکی راہداری کھول کر ہم نے مثبت پیغام دیا ہے، دونوں ملکوں کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کی بات ہوئی، ہم پہلے بھی مذاکرات کر چکے ہیں، مذاکرات کی افادیت سے کسی نے انکار نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی مذاکرات کی بات کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کہنے کی حد تک سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے بھی کیے تھے، دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلی تقریر میں امن کی بات کی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد کا خط لکھا، ملاقات منسوخی کی بڑی وجہ بھارت میں انتخابات تھے، بھارت نے سوچا پاکستان کو کریڈٹ نہ ملے تو ایک دن پہلے کرتار پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا جب کہ امرتسر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے، بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کیا تو جواب ملا مصروفیات ہیں نہیں آسکوں گی، ایسا نہیں کہا پاکستان ہندوستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، بہت سی قوتیں دنیا میں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم ہم ترقی کی دوڑ میں آگے آنا چاہتے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved