Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2018 08:16 pm views : 499

Location : ISA

Islamabad- Federal Information Minister Fawad Chaudhry media briefing regards Cabinet meeting
  • Urdu

اسلام آباد، فواد چوہدری کی  وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ

 وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بات کریں گے جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امارات کے ولی عہد شیخ زید آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل ناموں کو نکالنے کے حوالے سے دوبارہ غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بات کریں گے اور ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ زید سے بھی بات ہوئی ہے، یو اے ای کے شیخ زید آئندہ سال جنوری اور محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو کفایت شعاری کی پالیسی کی ہدایت کرتے ہوئے اخراجات میں 10 فیصد کمی لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام وزراء کو کم سے کم اخراجات اور بیرون ممالک دورے کرنے کا کہا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے اخراجات میں کمی لانا ضروری ہے کیونکہ قرضے لے کر حکومت نہیں چلا سکتے اس لیے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اخراجات کم کریں اور برآمدات بڑھائیں۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزا پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور داخلہ نئی ویزا پالیسی مرتب کریں گے جس میں غیر ملکی سیاحوں اور خصوصی طور پر بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے لیے ویزا کا عمل آسان بنایا جائے گا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved