Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 21, 2018 05:19 pm views : 461

Location : Domestic Place

Islamabad- PM Imran Khan Addressees
  • Urdu

اسلام آباد، اٹھارہ برس کی عمر میں برطانوی حکمرانوں کا طرز زندگی دیکھ کر میرے اندر تبدیلی آئی، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی ملک میں گورنر ہاؤسز اور حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے، ایک ذہن میں ہمارے یہ تھا کہ حکمراں ایسے ہی رہتے ہیں اور باقی لوگ دیواروں کے باہر رہتے ہیں۔ اٹھارہ برس کی عمر میں پہلی مرتبہ میں برطانیہ گیا کرکٹ کھیلنے تو وہاں دیکھا کہ حکمراں کیسے رہتے ہیں تب میرے اندر تبدیلی لائی۔
اسلام آباد میں پاکستان کو درپیش مشکلات اور ترقی کے نئے مواقع کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ ایک سادہ سی عمارت تھی جس میں برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر رہتے تھے مگر یہاں پر حکمرانوں کے محلات قائم ہیں۔ جب ہمیں آزادی ملی تو سوچا نہیں کہ ہمارے ملک میں اکثریت کو تعلیم، صحت اور ہسپتال کے علاوہ انسانی ترقی چاہیے لیکن وہ حکمرانوں میں جو بھی آیا اس نے شاہانہ طرز زندگی اپنائی۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگریز نے یہی بتانے کیلئے ہم پر حکومت کی کہ وہ حکمران ہے۔ کالونیل ازم میں ایک چیز نہ ہو تو وہ سروائیو نہیں کرتی۔ کالونیل اپنے آپ کو سپریئر سمجھتا ہے اور جو کالونائیزڈ ہوتا ہے اپنے آپ کو انفریئر سمجھتا ہے تو تب ہی کالونیل ازم چلتی ہے اسی لئے آج تک افغانستان میں کوئی حکومت نہیں کرسکا کیونکہ وہ سپرئیر کو مانتے ہی نہیں ہیں ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے ہندوستان کی تاریخ بھی یہی رہی کہ لوگ اپنے حکمران کو سمجھتے تھے کہ وہ ہمارا سپرئیر ہے۔ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بڑا ہوا، نہ میں برطانیہ جاتا نہ آزاد ملک کو فنکشن ہوتے دیکھتا تو میں نے بھی یہاں ہی محلات میں رہنا تھا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved