جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری کی توسیع کردی گئی۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق
سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت میں پیش
ہوئے۔
عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری کی
توسیع کردی۔
سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ کے باہر ارکان پارلیمنٹ، ارکان صوبائی اسمبلی
اورجیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی نظر آئی جبکہ عدالت
کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی
زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی یہ بات کی
تھی کہ آج کی تاریخ میں جو بھی ملزمان ہیں ان کو انٹیرم بیل بی فور اریسٹ
ملی ہوئی ہے اور جب تک فائنل چالان نہیں آئے گا جب تک اس کیس کی پیش رفت
نہیں ہوگی۔ یہی ہوا آج کیونکہ 24 دسمبر کو معزز عدالت میں یہ کیس لگا ہوا
ہے۔