Dec 21, 2018 05:48 pm
views : 390
Location : Accountability Courts
Islamabad- AlazizyaFlagship Reference case
اسلام آباد، فلیگ شپ ریفرنس؛ نوازشریف کے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروادیں
فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکلاء نے مزید دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرادیں۔
وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء نے احتساب عدالت
میں فلیگ شپ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کرادیں، نیب پراسیکیوٹر نے
عدالت میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون بتادیں جس کے تحت یہ
دستاویزاب پیش کی جاسکتی ہیں، جو دستاویزات پیش کی گئیں ان کا فنانشل
اسٹیٹمنٹ میں ذکر ہی نہیں۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا کہ کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بے
نامی دار کے نام پرجائیداد بنائی، نوازشریف کے وکیل کی فیصلے کی تاریخ
بدلنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
واضح رہے احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز
کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا جب کہ سابق
وزیراعظم نے دونوں ریفرنسز میں دفاع پیش نہیں کیا۔