کینیڈا، البرٹا نے سیاحت کے فروغ کیلئے کی جانے والی مارکیٹنگ کو کچھ عرصے کیلئے
معطل کردیا
کینیڈین صوبے البرٹا نے چین اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی اور سخت تناؤ
کے باعث سیاحت کے فروغ کیلئے کی جانے والی مارکیٹنگ کو کچھ عرصے کیلئے
معطل اور سیاحوں کو آمدورفت سے منع کردیا ہے، سیاحت کی مارکیٹنگ اور سیاحوں
کی آمدورفت کے معاملات کشیدگی کے خاتمے سے مشروط کردیئے گئے ہیں۔
چین اورکینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی میں دن بدن اضافہ کے باعث نے مشکلات
میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ کچھ عرصہ پہلے ہی البرٹا نے چینی سیاحوں
کوکینیڈا خصوصاًالبرٹاصوبے کی سیاحت کی ترغیب دینے کے پروگرامات شروع کئے
تھے جنہیں معطل کرناپڑگیا ہے۔
البرٹا کی سیر و سیاحت کے صوبائی ادارے نے ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ
شراکت کرلی ہے،ٹریول البرٹا کے چیف ایگزیکٹیوافسر اور صدر ریوائس چون کا
کہنا ہے کہ ان کی ایجنسی ملک کے دیگر سیاحتی اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ
مل کر بہت اچھا کام کررہی تھی جس میں دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث کچھ
ٹہراؤ آیا ہے۔