ٹورنٹو، کینیڈین حکومت کا ٹورنٹو میں نوجوانوں کے انسداد تشدد پروگرام کیلئے چھ
ملین ڈالر کا اعلان
کینیڈین حکومت نے ٹورنٹو میں نوجوانوں کے انسداد تشدد پروگرام کیلئے چھ
ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے، ملک کی سرحدی امور کی حفاظت کے وزیربل بلئیر نے
کمیونٹی جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے، جرائم کی کمی اور مکمل صفائی کیلئے
نئی فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے ہینڈ گن پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹورنٹو شہر کی انتظامیہ کو کمیونٹی کی بنیادپر بننے والے جرائم پیشہ
نوجوانوں کے گروہوں کی روک تھام کیلئے پانچ سال کے دوران چھ اعشاریہ دو
بلین ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ دوسال کے محلہ دارافسر پروگرام کے کیلئے
علاقائی پولیس کوچار لاکھ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
علاقائی پولیس کے سابق افسر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایاکہ
نوجوانوں کو جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی
چارہ اور ذمہ داری نہیں ہے،سرکاری فنڈز سے نوجوانوں کو جرائم پیشہ گروہوں
کا حصہ بننے سے بچانے میں بہت مدد ملے گی۔