کینیڈا، 51سالہ پادری کو 16سالہ نابالغ لڑکی کو جنسی
طورپرہراساں کرنے کے الزامات پر عدالتی کارروائی کا سامنا
مغربی ٹورنٹو میں قائم چرچ کے 51سالہ پادری کو 16سالہ نابالغ لڑکی کو جنسی
طورپرہراساں کرنے کے الزامات پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرناپڑرہاہے،
ٹورنٹو پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم پراکتوبر اور نومبر میں ہونے والے تین
واقعات میں بھی ملوث ہونے الزامات پر تفتیش کا سامنا ہے۔
مغربی ٹورنٹو کے علاقے شیل بورن کے چرچ کے 51سالہ پادری ڈینیل جورج کو اس
وقت جنسی ہراسگی، جنسی استحصال اورجنسی حملے سمیت تین مختلف نوعیت کے
مقدمات بھگتنے پڑرہے ہیں۔
ٹورنٹو پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اس نوعمر لڑکی نے اس چرچ کی سروس میں
شرکت کی تھی یا نہیں جہاں ملزم پادری کام کرتا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ
تحقیقات جاری ہیں ہوسکتا ہے کہ ملزم کی زیادتیوں کا شکار دیگر متاثرین بھی
ہوں۔