روس، شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر
قانونی ہے،ولادی میر پیوٹن
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر
قانونی ہے، ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ امریکا نے شام سے امریکی فوج کی
واپسی کا اعلان کیا ہے، جس کے درعمل میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا
ہے کہ شام سے تاحال امریکی فوج کے انخلا کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی شام کے چند حصوں پر اب بھی شدت پسندوں کا قبضہ ہے،
لیکن دوسری جانب امریکی فوج کا شام میں موجود ہونا غیرقانونی ہے۔روسی صدر
کا مزید کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں،
امریکا نے شام سے انخلا کا فیصلہ کیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن ایسا ممکن
دکھائی نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی
فوج کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اور سو دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے
گا۔