Dec 21, 2018 06:39 pm
views : 457
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 14 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (21 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس میں محض 14 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 314 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 139 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔