Dec 21, 2018 06:41 pm
views : 459
Location : President House
Islamabad- President Arif Alvi Adresess
اسلام آباد، مذہبی تعلیمات میں انسانی خدمت کو اہم مقام حاصل ہے،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مذہبی تعلیمات میں انسانی خدمت کو
اہم مقام حاصل ہے، چرچ سے وابستہ مذہبی افراد نے دنیا بھر میں انسانیت کی
خدمت کی۔ نجات کا اصل راستہ انسانیت کی خدمت میں ہی پنہاں ہے۔
ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سو سال تک ساری دنیا میں
بڑے بڑے کام کئے، مسلمانوں پر پابندی تھی کہ وہ شکلیں اور تصویریں نہیں
بناسکتا تھا البتہ یہ پابندی مسیحی بھائیوں کے یہاں نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرے نبی ﷺ نجاشی کا بڑا احترام کرتے تھے اور جب نجاشی کا
انتقال ہوا تو تو حضور اکرم ﷺ نے ہی ان کا نماز جنازہ بھی پڑھایا۔ لوگوں نے
سوال کیا کہ یہ تو مسلمان نہیں ہے تو آپ ﷺ نے کہا کہ یہ اچھا انسان تھا۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 60 رکنی مسیحی گروہ بشپ کی قیادت میں
مدینے آیا اور بہت سارے نکات پر نبی ﷺ سے گفتگو کی تو اس دوران مسیحی لوگوں
نے نبی پاک ﷺ سے اپنی عبادت کیلئے وقت مانگا تو آپ ﷺ نے انہیں مسجد نبوی
میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دیدی۔